• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173069

    عنوان: نماز پڑھتے ہوئے كسی كی ستر پر نظر پڑجانا؟

    سوال: کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام حسب ذیل کے بارے میں اگر کسی شخص کی نماز پڑھتے ہوئے دوسرے شخص کی ستر پر نظر پڑ جائے تو کیا حکم ہے؟مدلل جواب ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 173069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 27-24/D=01/1441

    نماز پڑھتے ہوئے دوسرے شخص کی ستر پر اچانک نظر پڑ جانے سے نماز مکروہ نہیں ہوگی، قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے۔ قال فی الدر: والالتفات لبصرہ یکرہ تنزیہاً (شامی: ۲/۴۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند