• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17297

    عنوان:

    میں ملازمت کررہا ہوں اور ملازمت کی جگہ 190کلومیٹر دور ہے۔ معمولی طور پر یہاں بارہ یا تیرہ دن قیام کرتاہوں۔ یہاں پر ایک کمرہ کرائے پر ہے ایسی صورت میں بتائیں کہ نماز قصر پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    میں ملازمت کررہا ہوں اور ملازمت کی جگہ 190کلومیٹر دور ہے۔ معمولی طور پر یہاں بارہ یا تیرہ دن قیام کرتاہوں۔ یہاں پر ایک کمرہ کرائے پر ہے ایسی صورت میں بتائیں کہ نماز قصر پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 17297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2072=1647-11/1430

     

    اگر جانے کے بعد ہی آپ کا ارادہ ہوجاتا ہے کہ پندرہ دن سے کم بس ۱۲/ ۱۳ دن قیام کرنا ہے تو ایسی صورت میں آپ کو قصر کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند