عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 172938

امام صاحب نمازپڑھارہے ہوں اور کئی آدمی ایسے وقت میں آئے جب امام صاحب تشہد میں بیٹھے ہو تو کیا اس کو ہاتھ اٹھا کر تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد ناف کے نیچے ہاتھ باندھ کر پھر چھوڑ کر تشہد میں بیٹھنا ہے؟ یا تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بغیر ہاتھ باندھے تشہد میں بیٹھ جانا ہے؟

Published on: Sep 7, 2019

جواب # 172938

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1391-1108/B=01/1441



دونوں طریقے درست ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ دونوں ہاتھ اٹھاکر تکبیر تحریمہ کہے پھر دوسری تکبیر کہے اس کے بعد تشہد میں امام کے ساتھ شریک ہو جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات