• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172873

    عنوان: کیا نفل نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے اپنی زبان میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا نفل نماز میں سلام پھیرنے سے پہلے اپنی زبان میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1293-1134/D=12/1440

    نفل نماز کے قعدہ اخیرہ میں بھی جو دعا مانگی جائے گی ضروری ہے کہ وہ عربی میں ہو اور ایسی چیز کی دعا ہو جو قرآن یا حدیث میں مانگی گئی ہو کلام ناس کے مشابہ نہ ہو یعنی جس کا مانگنا انسانوں سے ممکن ہے ویسی دعا نہ ہو۔

    پس اپنی زبان یعنی غیر عربی میں دعا مانگنا جائز نہیں اس سے نماز فاسد ہو جائے گی۔ قال فی الدر: ودعا بالعربیہ بالادعیة المذکورة فی القرآن والسنة لا بما یشبہ کلام الناس ۔ (الدر مع الرد: ۲/۲۳۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند