• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172774

    عنوان: نماز پڑھاتے وقت امام کیا نیت کرے؟ (2) ممبر میں کتنی سیڑھیاں ہونی چاہیے؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ امام کو کیا نیت کرنی چاہئے نماز پڑھاتے وقت ؟ (۲) ممبر میں کتنی سیڑھیاں ہونی چاہئے کیوں کہ مسجد الحرام اور مدینتہ المنورہ میں لمبی لمبی سیڑھیاں ہوتی ہیں، یعنی چار سے زیادہ ہیں) براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1124-897/sn=12/1440

     (الف) امام پرمقتدیوں کی نیت ضروری نہیں ہے، امام کے لیے صرف اتنی نیت کافی ہے کہ میں فلاں نماز ادا کر رہا ہوں۔

    (ب) منبر میں تین سیڑھیاں ہوں، یہ اچھا ہے، اللہ کے رسول ﷺ کی منبر میں بھی تین سیڑھیاں تھیں، بعض روایتوں میں اس کا ذکر آیا ہے؛ لیکن اگرحسب ضرورت منبر میں کم وبیش سڑھیاں بنائی جائیں تب بھی کوئی حرج نہیں ہے، شرعا اس کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند