• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172767

    عنوان: اذان كے كلمات كے بیچ میں بڑھاپے كی وجہ سے سانس ٹوٹنا

    سوال: اگر بوڑا آدمی اذان کے کلمات کو پورا کرنے سے پہلے سانس توڑ دے پھر اس کلمات کو پورا کرے تو کیا اس طرح سے سانس توڑ کر اذن دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 172767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1381-1208/H=01/1441

    اذان تو اس صورت میں بھی ہو جاتی ہے؛ البتہ جب تک صحیح ادائیگی پر قدرت والا موجود ہو اس وقت تک ایسے بوڑھے کو اذان نہ پڑھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند