• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172724

    عنوان: امام كے سجدہٴ سہو كے ساتھ مسبوق سلام پھیرے گا یا نہیں؟

    سوال: کیا فر ما تے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کسی شخص کی ایک رکعت چھوٹ گئی اور دوسری رکعت میں شا مل ہوالیکن امام سے پہلی رکعت میں کوئی واجب چھوٹ گیا تو کیا مسبوق کو بھی امام کی اتباع میں سجدہ سہو کا سلام کرنا پڑے گا یا صرف سجدہ کر نا پڑے گا ؟

    جواب نمبر: 172724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1489-1258/L=01/1441

    مسبوق سہو کے سلام میں امام کی اقتداء نہیں کرے گا، صرف سجدہٴ سہو میں امام کی متابعت کرے گا، اگر عمداً اس نے بھی سلام پھیر دیا تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی۔ (ومنہا) أنہ یتابع الإمام في السہو ولا یتابعہ فی التسلیم والتکبیر والتلبیة فإن تابعہ فی التسلیم والتلبیة فسدت (الفتاوی الہندیة ۱/۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند