عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 17256
مجھے
پیٹ کے السر کی بیماری ہے نماز سے پہلے کوشش کرتا ہوں کہ قضائے حاجت سے فارغ
ہوجاؤں لیکن بیماری کی وجہ سے دیر تک بیت الخلاء میں بیٹھ رہنا پڑتا ہے او رنماز
کی جماعت بھی چلی جاتی ہے۔ ایسے وقت میں کیا اگر کوئی نمازی دیر سے مسجد میں آتا
ہے کہ جس کی جماعت چھوٹ گئی ہو تو میں اس کے ساتھ جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

جواب نمبر: 17256
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1652=1652-11/1430
خارج مسجد کوئی حصہ مناسب ہو وہاں کرسکتے ہیں،مسجد کے حصے میں دوسری جماعت نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند