• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172503

    عنوان: كیا عورتیں اذان كے بغیر نماز ادا كرسكتی ہیں؟

    سوال: مولانا مفتیان اکرام صاحبان میرا سوال یہ ہے کہ کیا وقت ہوجانے کے بعد بھی اگر اذان نہ ہو تو کیا گھر پر عورتیں نماز ادا کرسکتی ہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ کسی وجہ سے مرد جماعت جھوٹ جانے کی وجہ سے گھر پر جب نماز ادا کر رہا ہو تو کیا اسے اذان دینا اور اقامت دینا ضروری ہے یا صرف اقامت یا پھر دونوں کی ضرورت نہیں ہے؟ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں تاکہ جلد اصلاح ہو سکے. شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان کے صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے. ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 172503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1213-1061/D=12/1440

    (۱) وقت ہو جانے کے بعد بھی اگر اذان نہ ہو۔ تو اذان سے پہلے بھی عورتیں گھر پر نماز ادا کر سکتی ہیں۔

    (۲) جب آدمی گھر پر تنہا نماز پڑھے گا تو اس کے ذمہ نہ اذان ہے نہ اقامت۔ محلہ کی مسجد کی اذان اس کے لئے کافی ہے۔

    (۳) اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے خاندان والوں کو صحت و عافیت سے نوازیں۔ ہر قسم کی بلا و مصیبت اور پریشانیوں سے محفوظ رکھیں۔ خصوصاً آپ کے والد صاحب اور دادی جان کو صحت کاملہ اور حیات طیبہ عطا فرمائیں۔ والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند