• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172460

    عنوان: قضائے حاجت كے سخت دباؤ كی حالت میں نماز پڑھنا؟

    سوال: بعض انسان کو قضائے حاجت کی سخت ضرورت ہوتی ہے، لیکن وہ اس کو رو ک کر نماز پڑھتاہے ،تو اس طرح پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہے؟اگر جماعت نکلنے یا نماز قضا ہونے کا ڈر ہو تو کیا کرے؟

    جواب نمبر: 172460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1225-1070/B=12/1440

    ایسی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، پہلے اپنی حاجت پوری کرے اس کے بعد سکون کے ساتھ نماز پڑھے اگرچہ جماعت نکل جائے۔ نماز کے قضا ہونے کا قوی اندیشہ ہے تب بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند