• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172411

    عنوان: ننگے سر اور کہنی تک آستین چڑھا کر نماز پڑھنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں سوال :آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تعداد میں نوجوان طبقہ ننگے سرنماز پڑھ لیتے ہیں اور کہنی کھلی ہوئی ہوتی ہے، اس صورت میں ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1091-862/SN=12/1440

    صورت مسئولہ میں نماز تو ہوجائے گی ؛ لیکن ننگے سر اسی طرح کہنی تک آستین چڑھا کر یا نیم آستین قمیص وغیرہ پہن کر نماز پڑھنا شرعا مکروہ ہے، اس سے ثواب میں کمی آئے گی۔

    (و) کرہ (کفہ) أی رفعہ ولو لتراب کمشمرکم أو ذیل.... (وصلاتہ حاسرا) أی کاشفا (رأسہ للتکاسل) ولا بأس بہ للتذلل (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 2/ 406،ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند