عبادات - صلاة (نماز)

Mauritius

سوال # 17235



متعدد
قطب نماکے مطابق ہماری مسجد قبلہ رخ سے تیس سے سینتیس ڈگری منحرف ہے۔برائے کرم مجھ
کو بتائیں کہ قبلہ میں کتنے ڈگری تک انحراف جائز ہے؟



Published on: Nov 18, 2009

جواب # 17235

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ب):1850=218tb-11/1430



 



قبلہ
رخ سے
۴۵/ڈگری
تک انحراف ہو تو نماز ہوجائے گی، البتہ
۴۵ ڈگری سے زیادہ انحراف کی صورت میں
نماز نہیں ہوگی، لہٰذا آپ کی مسجد میں جس میں
۳۰ یا ۳۷ ڈگری قبلہ رخ سے انحراف
ہے۔ نماز پڑھنا صحیح ہے۔ پھر شریعت میں قطب نما کا اعتبار نہیں ہے، جو قدیم مسجدیں
جس رخ پر بنی ہوئی ہیں ان ہی کا اعتبار ہوگا۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات