• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172326

    عنوان: سفر میں اگر گاڑی نہ ركنے كا اندیشہ ہو تو قصر نماز عصر كے وقت سے پہلے پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: سفر میں اگر یہ اندیشہ ہو کہ قصر کی نماز کے لیے گاڑی نہیں رکے گی اور قصر کی نماز کا وقت نکل جائے گا توکیا قصر کی نماز عصر کے وقت سے پہلے پڑھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کتنا وقت پہلے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1194-1022/D=12/1440

    کوئی نماز اپنے وقت سے پہلے نہیں پڑھی جا سکتی، قال تعالی: إن الصلوة کانت علی الموٴمنین کتاباً موقوتاً ، اگر نماز کے پورے وقت میں گاڑی نہ رکے، تو گاڑی میں ہی نماز پڑھنی چاہئے؛ البتہ عصر کی نماز سفر کی وجہ سے صاحبین کے قول کو اختیار کرتے ہوئے مثل اول پر پڑھی جا سکتی ہے۔ (فی الدر: فإن جمع فسد لو قدّم الفرض علی وقتہ ۔ ۲/۴۶، زکریا ۔ نیز ، تالیفات رشیدیہ ص: ۲۵۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند