• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172284

    عنوان: امام كو ركوع اور سجدوں میں كتنی تسبیحات پڑھے؟

    سوال: مفتی صاحب کیا امام رکوع اور سجدوں میں تسبیحات ) سبحان ربی الاعلی ( چار چار مرتبہ پڑھ سکتا ہے؟ اس ارادے سے کہ مقتدیوں میں کچھ بوڑھے لوگ بہت آرام سے پڑھتے ہیں۔اگر امام تین بار تسبیحات پڑھے گیں تو اکثرمقتدی دو بار پڑھ سکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 172284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1187-1048/B=12/1440

    رکوع اور سجدہ میں تسبیحات پڑھنے کے تین درجے ہیں۔ (۱) ادنی درجہ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے۔ (۲) اوسط درجہ پانچ دفعہ پڑھنا۔ (۳) اعلیٰ درجہ سات دفعہ پڑھنا۔ لہٰذا صورت مذکورہ میں امام کو چاہئے کہ وہ اوسط درجہ اختیار کرے یعنی 5-5 مرتبہ پڑھے، چار مرتبہ نہ پڑھے۔ (مصنف عبدالرزاق) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند