• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172012

    عنوان: امام کے پیچھے نماز میں ریح خارج ہوجائے تو كیا كرے؟

    سوال: اگر مقتدی پہلی صف میں امام کے پیچھے كھڑا ہے اور نماز کے دوران اس کی ريح خارج ہوگئی تو اب وو وضو کرنے کیسے جائے؟

    جواب نمبر: 172012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1352-1289/L=01/1441

    ایسے شخص کو چاہئے کہ فوراً ناک پر ہاتھ رکھ کر باہر نکل جائے اور وضو کرکے شامل جماعت ہو جائے؛ البتہ اگر ازدحام کی وجہ سے نکلنا دشوار ہو تو نماز توڑ کر وہیں بیٹھ جائے اور بعد میں اعادہ کرلے۔

    ---------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ مزید عرض ہے کہ بنا کی بہت سے شرطیں ہیں، کسی کتاب میں تفصیلی طور پر دیکھ لی جائیں یا کسی مفتی سے انہیں معلوم کرکے بنا پر عمل کیا جائے۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند