• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171932

    عنوان: جہاں 6 مہینے دن اور رات ہو وہاں پر نماز اور روزہ کیسے رکھے ؟

    سوال: جہاں 6 مہینے دن اور رات ہو وہاں پر نماز اور روزہ کیسے رکھے ؟

    جواب نمبر: 171932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1004-866/SN=12/1440

    اس طرح کے علاقے کے لوگ نماز روزہ کس طرح ادا کریں گے، اس سلسلے میں اقوالِ مختلفہ ہیں؛ لیکن سب سے راجح اور بہتر اور قابل عمل قول یہ ہے کہ اِن علاقوں سے قریب تر وہ علاقہ جہاں چوبیس گھنٹے میں دن رات پورے ہو جاتے ہیں، ان میں جس نماز کا جو وقت ہو، اِن علاقوں میں بھی اس وقت نماز پڑھی جائے مثلاً اگر قریب ترین معتدل علاقے میں نمازِ مغرب نوبجے ہوتی ہے اور عشاء ساڑھے دس بجے تو اِن میں بھی مغرب اور عشاء بالترتیب ۹/ بجے اور ساڑھے دس بجے پڑھی جائے۔ (دیکھیں: احسن الفتاوی: ۲/۱۱۳، وبعدہ ، سفر در سفر بہ عنوان ان مقامات پر نمازوں کا حکم، ص: ۳۳۱، ط: کراچی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند