• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171801

    عنوان: فرض نماز کے بعد جہری واجتماعی دعا کا حکم

    سوال: فرض نماز کے بعد امام کا اونچی آواز سے اجتماعی دعا کروانا کیسا ہے ؟ برائے مہربانی اصول اور دلیل کے ساتھ سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 171801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:955-796/N=12/1440

    فرض نماز کے بعد امام کا بآواز بلند اجتماعی دعا کرانا حضور صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین، اور تبع تابعینوغیرہم میں سے کسی سے ثابت نہیں، مزید براں اس میں دیگر مفاسد ہیں،مثلاً :مسبوق مقتدیوں کی نماز میں خلل ہوتا ہے اور کوئی ضرورت مند کسی ضرورت سے جانا چاہے تو وہ شرم محسوس کرتا ہے؛ کیوں کہ لوگ ایسے شخص کو اچھا نہیں سمجھتے، وغیرہ وغیرہ (تفصیل کے لیے جواہر الفقہ، رسالہ احکام دعا ، ۲: ۱۹۹- ۲۰۵، رسالہ احکام دعا، ص: ۷- ۱۳، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم کراچی ملاحظہ کیا جائے )اور اگر اس کا التزام واہتمام کیا جائے تو یہ بدعت ہوگی (تفصیل کے لیے دعائے سری وجہری پر محققانہ نظر، موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب مفتاحی مد ظلہ کا مطالعہ کیا جائے، جو جواہر شریعت، جلد دوم میں شامل اشاعت ہے)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند