• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171794

    عنوان: صاحب ترتیب کس کو کہا جاتاہے؟

    سوال: صاحب ترتیب کس کو کہا جاتاہے؟ اور صاحب ترتیب کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 171794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1064-958/M=11/1440

    صاحب ترتیب اس شخص کو کہتے ہیں جس کے ذمہ بالغ ہونے کے بعد کوئی نماز قضاء باقی نہ ہو ، اگر کوئی شخص صاحب ترتیب ہے اور اس کی کوئی نماز مثلاً فجر فوت ہوگئی اور اسے یاد بھی ہو تو ظہر سے پہلے اس کی قضاء پڑھ لینا ضروری ہے ورنہ اس کی ظہر نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند