• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171752

    عنوان: سجدہ میں بھول سے سبحان اللہ کی جگہ التحیات پڑھ لی تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر کسی نے سجدہ میں بھول سے سبحان اللہ کی جگہ التحیات پڑھ لی تو نماز کا کیا حکم ہے ؟ سجدہ سہو واجب ہوگا ؟ اگر سجدہ سہو واجب ہے تو کیا وجہ ہے ؟

    جواب نمبر: 171752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1095-864/B=10/1440

    سجدہ میں بھول سے سبحان ربی الأعلی کی جگہ التحیات وغیرہ پڑھ دیا تو اس سے سجدہٴ سہو واجب نہ ہوگا۔ (عالمگیری: ۱/۱۲۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند