• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17175

    عنوان:

    اگر ہمارے شہر کا میونسپلٹی ایریا میرے گھر سے پچاس کلومیٹر تک ہے، تو کتنے کلو میٹر کے بعد میرا سفر شروع ہوگا؟میرے گھر سے اڑتالیس میل یا اڑتالیس میل پچاس کلومیٹر سے جہاں پر ہمارا شہر ختم ہوتا ہے یا اڑتالیس میل ہمارے محلہ سے (علاقہ سے)؟ (۲)طویل سفر سے لوٹنے کے بعد میرا سفر کب ختم ہوگا؟ جب میں اپنے شہر کے ایریا میں پہنچوں گا جو کہ اب بھی میرے گھر سے پچاس کلومیٹر ہے یا جب میں اپنے محلہ میں پہنچوں گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2097=1671-11/1430

    آپ کے محلے کی آبادی اور آبادی کی ضروریات سے وابستہ علاقہ جہاں ختم ہوتا ہو اور تمایز طور پر دوسری آبادی اور علاقہ کا شروع ہونا معلوم ہوتا ہو وہاں سے نکلنے پر آپ مسافر شرعی قرار پائیں گے۔ اگر دو علاقوں کی جداگانہ آبادی کا کوئی امتیاز نہ ہو اور ہرطرح سے آبادی وغیرہ میں تسلسل ہو تو پھر میونسپلٹی ایریے سے باہر آنے پر ہی اپنے کو مسافر شرعی سمجھنا بہترہے۔

    (۲) داخل ہونے کے وقت بھی تفصیل مذکور ملحوظ رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند