• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171645

    عنوان: قضا نماز میں كس قدر قرأت كرنا چاہیے؟

    سوال: (1 /کیا فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا چاہیے یا نہیں؟ (2 /جس کے ذمہ دس سال یا اس سے زائد کے قضا نمازیں ہو اس کو قضا نمازوں میں مسنون قراء ت کرنی چاہیے یا فرض کی بقدر قرات کرنی چاہیے؟ (3 /اور وضو میں پاؤں کو داہنے ہاتھ سے دھونا چاہیے یا بائیں ہاتھ سے دھونا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 171645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1027-1057/M=01/1441

    (۱) جی امام اور منفرد کو آمین کہنا چاہئے۔

    (۲) قضاء نمازوں میں مسنون قرأت کی رعایت ہو جائے تو بہت اچھا ہے ورنہ مقدار فرض پر اکتفا کر سکتے ہیں۔

    (۳) اس بابت تصریح نہیں ملی بظاہر دونوں طرح دھو سکتے ہیں، بائیں سے دھوئیں تو اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند