• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171583

    عنوان: امام صاحب نماز کے سجدوں میں دونوں پیرالٹے کرلیتے ہیں ,کیاان کے پیچھے ہماری نماز ہو جاتی ہے؟

    سوال: امام صاحب نماز کے سجدوں میں دونوں پیرالٹے کرلیتے ہیں کہ ان کے پیروں کی انگلیان مقتدیوں کی جانب ہو جاتی ہیں مگرپیرزمین سے لگے ہوتے ہیں جب کہ میں نے سنا ہے کہ سجدے میں انگلیوں کو قبلہ رخ رکھنا ہوتا ہے اورایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنافرض ہے، کیاان کے پیچھے ہماری نماز ہو جاتی ہے؟ خیر

    جواب نمبر: 171583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1104-966/D=11/1440

    سجدہ میں دونوں پیروں کی انگلیاں قبلہ رخ رکھنا سنت ہے۔ اور ایک انگلی کا ایک رکن کے بقدر یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہے اتنی دیر زمین پر لگنا فرض ہے۔ درمختار میں ہے: وفیہ یفترض وضع اصابع القدم ولو واحدة نحو القبلة والا لم تجز والناس عنہ غافلون ۔ (الد مع الرد: ۲۰۴/۲)

    امام صاحب کا سجدہ میں دونوں پیر الٹے کرلینا خلاف سنت اور مکروہ ہے۔ شامی میں ہے: ولو وضع ظہر القدم دون الاصابع بان کان المکان ضیقا او وضع احدٰہما دون الاخری لضیقہجاز کما لو قام علی قدم واحد وان لم یکن المکان ضیقاً یکرہ ۔ (ص: ۲۰۵/۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند