• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171509

    عنوان: ایسی شرٹ یا پینٹ پہن كر نماز پڑھنا جس پر کوئی ٹیٹو یا كوئی تصویر ہو؟

    سوال: کوئی انسان ایسی شرٹ یا پینٹ پہ نماز پڑھتا ہے جس پر کوئی ٹیٹو ، یا کسی جانور یا انسان کو بنا ہے یا کوئی شکل انسان یا جانور کی بنی ہے ایسی صورت میں کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 171509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1187-128T/L=10/1440

    تصویر والا کپڑا پہننا مرد وعورت کسی کے لئے جائز نہیں، اور ایسا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔

    عن عائشة رضی اللّٰہ عنہا قالت: صلی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فی خمیصة لہا أعلام، فقال: شغلتنی أعلام ہٰذہ، اذہبوا بہا إلی أبی جہم وائتونی بأَنبِجانِیَّتِہ(سنن ابن ماجة، کتاب اللباس / باب لباس رسول اللّٰہ ا رقم: ۳۵۵۰دار الفکر بیروت) ولبس ثوب فیہ تصاویر (کنز) لأنہ یشبہ حامل الصنم فیکرہ، وفی الخلاصة: تکرہ التصاویر علی الثوب صلی فیہ أو لم یصل، وہٰذہ الکراہة تحریمیة۔ (البحر الرائق، کتاب الصلاة / باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا ۴۷-۴۶/۲) ولبس ثوب فیہ تصاویر ذی روح؛ لأنہ یشبہ حامل الصنم ہٰذہ العلة تبیح کراہتہ ولو فی غیر صلاة۔ (طحطاوی علی المراقی ۳۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند