• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171384

    عنوان: نماز میں جب وضو ٹوٹنے کے بعد اسی رکن سے نماز شروع کی جاتی ہے تو کیا تکبیر تحریمہ پڑھنی چاہئے؟

    سوال: نماز میں جب وضو ٹوٹنے کے بعد اسی رکن سے نماز شروع کی جاتی ہے تو کیا تکبیر تحریمہ پڑھنی چاہئے؟ کیا اکیلے نماز میں بھی بنا کرسکتے ہیں؟ اگر وضو کرکے واپس آنے تک جماعت مکمل ہوچکی ہو تو کیا پھر بھی بنا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 171384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1042-877/B=11/1440

    جی ہاں! وضو کے بعد جب آئے تو تکبیر تحریمہ کہے بغیر اسی رکن سے نماز شروع کرے جس رکن میں وضو ٹوٹا ہے مثلاً رکوع میں وضو ٹوٹا تھا تو وضو کے بعد آکر تکبیر تحریمہ کے بغیر رکوع کرے، اکیلے نماز میں بھی بنا کر سکتے ہیں۔ جماعت ختم ہونے کے بعد بھی بنا کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند