عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 171319

اگر امام تراویح کی نماز میں ایک رکعت پر بیٹھ گیا پھر مقتدیوں کے لقمے پہ کھڑا ہو گیا جبکہ اس کا بیٹھنا تین تسبیح کے بقدر نہیں تھا، تو کیا اس صورت میں وہ سجدہ سہو کرے گا؟ ایک مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ امام اگر اپنی یادداشت سے کھڑا ہوتا تو اس پر سجدہ سہو نہیں تھا، چونکہ مقتدی کے لقمے پہ کھڑا ہوا ہے اسلئے سجدہ سہو کرے گا۔

Published on: Jun 27, 2019

جواب # 171319

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 980-831/D=10/1440



صورت مسئولہ میں امام پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات