• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171291

    عنوان: ایک صاحب بڑی تراویح پڑھارہے ہیں مگر روزہ اور نماز کے پابند نہیں ہیں

    سوال: ہمارے گاو?ں میں ایک صاحب بڑی تراویح پڑھارہے ہیں مگر روزہ اور نماز کے پابند نہیں ہیں، گاو?ں والے کیا کریں؟ تراویح اس کے پیچھے پڑھتے رہیں یانہیں؟

    جواب نمبر: 171291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:885-742/sd=10/1440

    مذکورہ شخص اگرفرض روزے اور فرض نمازیں ترک کررہا ہے، تو وہ فاسق ہے، تراویح میں ایسے شخص کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں کسی ذریعے سے مذکورہ شخص کو نماز پڑھنے اور روزے رکھنے کی تاکید کردی جائے ، اگر اس کے باوجود وہ اہتمام نہ کرے، تو تراویح کے لیے کسی دوسرے امام کا انتظام کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند