• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171117

    عنوان: دو رکعت والی نماز میں ۲/ پر قعدہ کے بجائے تیسری کے لیے کھڑے ہوگئے، پھر رکوع سجدہ سے پہلے یاد آنے پر واپس آگئے اور سجدہ سہو کیا، نماز ہوئی یا نہیں؟

    سوال: دو رکعت نماز کے آخر میں بیٹھنے کی جگہ کھڑا ہوگیا اور الحمد کی سورة شروع کی پھر یاد آیا تو بیٹھ گیا ، سجدہ سہو کیا ، تو کیا نماز ہوئی یا دہرانی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 171117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:833-693/N=10/440

    صورت مسئولہ میں جب سجدہ سہو کرلیا گیا تو سلام میں جو تاخیر ہوئی تھی، اُس کی تلافی ہوگئی؛ لہٰذا نماز بلاکراہت ادا ہوگئی، دہرانے کی ضرورت نہیں کذا في الدر المختار ورد المحتار (کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ۲:۵۵۰- ۵۵۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند