عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 171083

ایک شخص نے سجدہ سہو کئے بغیر سلام پھیر دیا اور پھر فوراً دو سجدے کئے تو کیا اس کا سجدہ سہو ادا ہوگیا ؟اور کیا اس کی نماز ہوگئی؟

Published on: Jul 2, 2019

جواب # 171083

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 973-855/M=10/1440



اگر صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص پر سجدہٴ سہو واجب تھا لیکن بھول سے سجدہٴ سہو کئے بغیر دونوں طرف سلام پھیر دیا پھر فوراً ہی یاد آیا جب کہ وہ اپنی ہیئت پر قبلہ رو بیٹھا ہوا تھا اور کوئی منافی صلاة عمل کا ارتکاب نہیں ہوا تھا، چنانچہ یاد آتے ہی اس نے سجدہٴ سہو کیا اور پھر تشہد وغیرہ پڑھ کر نماز پوری کرلی، تو اس طریقے سے اس کی نماز درست ہوگئی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات