عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 171069

امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، جناب تفصیل سے جواب دیں۔ ایک شخص نے جب مجھ سے اس قسم کا سوال پوچھا تو مجھ سے کوئی جواب نہ بن پایا۔ سوال جس کا جواب مطلوب ہے وہ یہ ہے کہ نماز اول وقت میں پڑھنا ثابت ہے تو پھر ہم الگ الگ مسلک والے الگ وقتوں میں نماز کیوں پڑھتے ہیں، نیز مولانا اپنی والدہ کی مغفرت کے لئے، ہم سبھی کی مقبول عبادتوں کے لئے، پریشانیوں سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

Published on: Jun 22, 2019

جواب # 171069

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:819-679/N=10/1440



(۱): عام حالات میں اول وقت ہی نماز پڑھنا افضل ہے اور بعض نمازوں میں جو تاخیر کی جاتی ہے، وہ بھی احادیث سے ثابت ہے، گویا وہ نمازیں اول وقت کی فضیلت سے مستثنی ہیں، جیسے: فجر کی نماز میں اسفار افضل ہے، حدیث میں اس کا حکم آیا ہے اور اسے زیادتی ثواب کا باعث قرار دیا گیا ہے(تفصیل کے لیے اعلاء السنن اور تحفة الالمعی ملاحظہ فرمائیں)۔



(۲): اللہ تعالی آپ کی والدہ ؛ بلکہ ہم سب کی اور ہر مسلمان کی مغفرت فرمائیں اور ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائیں اور ہم سب کے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی عطا فرمائیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات