عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 171016

میری پچھلی بہت سی نمازیں قضا بھی ہوئی ہیں اور اللہ معاف کرے کہ میری بہت سی نمازیں غفلت سے چھوٹ گئی ہیں، تو اب کیاکروں کہ نماز کا کفارہ ہوجائے اور میں گناہ سے بچ جاوٴں؟

Published on: Jul 22, 2019

جواب # 171016

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1125-1029/L=11/1440



آپ کی جتنی نمازیں قضاء ہوئی ہیں ان کا اندازہ کرکے اس کی قضا ء کر لیں ،اگر نمازوں کی تعداد زیادہ ہو تو آہستہ آہستہ اس کی قضا کرلیں اور اس کی شکل یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک یا دو نمازوں کی قضاء کرلیا کریں اور نیت اس طور پر کیا کریں کہ میں مثلاً ظہر کی پہلی یا آخری نماز پڑھ رہاہوں اسی طرح عصر وغیرہ کی نماز میں نیت کرلیا کریں۔



فالأصل فیہ أن کل صلاة فاتت عن الوقت بعد ثبوت وجوبہا فیہ فإنہ یلزم قضاؤہا سواء ترکہا عمدا أو سہوا أو بسبب نوم وسواء کانت الفوائت کثیرة أو قلیلة.(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوری 2/ 86،الناشر: دار الکتاب الإسلامی)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات