• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170912

    عنوان: مقتدی اور امام كے درمیان كتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

    سوال: مقتدی کی صف سے اگر امام کا مصلّہ دو ۲ فٹ آگے ہو جب کہ محراب بنا ہوا نہیں ہے تو نماز ہو گی یا نہیں؟ برا? کرم شکوک دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-681/sd=9/1440

    مقتدی کی صف سے اگر امام کا مصلی دو فٹ آگے ہو ، تو اس کی وجہ سے نماز میں کوئی خلل نہیں آئے گا، نماز درست ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند