• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170778

    عنوان: نماز میں چھینک آجائے تو كیا منھ پر ہاتھ لگانا چاہیے؟

    سوال: اگر نماز میں چھینک آجائے تو انسان کو نماز کے دوران منہ پر ہاتھ لگانا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1164-992/L=10/1440

    نماز میں چھینک آنے کی صورت میں منہ پر ہاتھ لگا لینا چاہئے تاکہ تھوک وغیرہ کے قطرات زمین یا کسی مصلی کے بدن پر نہ جاسکیں۔ مستفاد: ظہر من أنفہ ذنین فی الصلاة فمسحہ أولی من أن یقطر منہ علی الأرض ۔ (الفتاوی الہندیہ: ۱/۱۰۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند