• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170774

    عنوان: تاخیر سے شامل ہونے والا مقتدی ثنا پڑھے گا یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ امام کی قرآت ہورہی ہے مقتدی لیٹ آیا وہ ثناء پڑھے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-764/sd=11/1440

    اگر امام جہری قراء ت میں مشغول ہو، تو اس وقت مقتدی کو نیت باندھ کر خاموش کھڑا ہوجانا چاہیے، ثنا نہ پڑھنی چاہیے، اور اگر امام نے ابھی قراء ت شروع نہیں کی ہے یا امام سری قراء ت میں مشغول ہو تو ثنا پڑھ لینی چاہیے۔

    وقرأ سبحانک اللّٰھم إلا إذا شرع الإمام فی القراء ة وفی رد المحتار: ولو أدرک الإمام بعد ما اشتغل بالقراء ة، قال ابن الفضل: لا یثنی وقال غیرہ: یثنی، وینبغی التفصیل، إن کان الإمام یجھر لا یثنی، وإن کان یسرّ یثنی۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۱۸۹/۲، ۱۹۰، ط: زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند