• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170697

    عنوان: مسافر کے لئے مسجد شرعی کی حدود میں جماعت ثانیہ کاکیا حکم ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا مسافر مسجد محلہ کی شرعی حدود میں بلا اذان و اقامت اور ہیئت اولی کے علاوہ پر جماعت ثانیہ کر سکتے ہیں؟ نیز مسافروں کا جماعت ثانیہ کرتے ہوئے تکبیر پڑھنا کیسا ہے ؟ باحوالہ جواب عنایت فرمائیں ۔ نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 170697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1089-1102/H=12/1440

    صراحةً تو جزئیہ ملا نہیں حضرات فقہاء کرام رحمہم اللہ نے جو تفصیل تکرار جماعت ثانیہ سے متعلق کتب فتاویٰ میں بیان فرمائی ہے اس کے اطلاق میں یہ صورت بھی داخل ہے یعنی یہ بھی مکروہ ہے؛ البتہ اذان و اقامت اور ہیئت اولیٰ کے ساتھ اگر مسافرین جماعت کریں تو اس میں کراہت اشد ہے اور صورت مسئولہ میں اخف ہے باقی کراہت سے خالی نہیں اس لئے مسافرین بھی یا تو تنہا تنہا نماز ادا کریں یا پھر مسجد سے الگ جگہ میں یا خارجِ مسجد حصہ میں بجماعت پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند