• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170684

    عنوان: سفر میں نماز کیسے پڑھی جائے؟

    سوال: سفر نماز کے احکام بتائیں کیسے نماز پڑھی جائے؟

    جواب نمبر: 170684

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 991-823/B=09/1440

    اگر آپ سوا ستہتر (77.25) کلومیٹر یا اس سے زیادہ دُور کا سفر کرنے کے ارادہ سے اپنی بستی یا شہر کے حدود و مضافات سے نکلے تو آپ اس وقت سے مسافر ہو جائیں گے یعنی فرض ۴/ رکعت والی نماز جیسے ظہر، عصر ، عشاء ، کی نماز صرف ۲/ رکعت ادا کریں گے۔ مغرب کی تین اور فجر کی دو رکعت پڑھیں گے۔ اگر جلدی نہیں ہے تو سنت پوری پڑھیں گے اور سفر کی جلدی ہے تو سنت معاف ہے۔ صرف فرض قصر پڑھ لینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند