• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170665

    عنوان: رمضان میں نماز اوابین جماعت سے پڑھنا؟

    سوال: رمضان المبارک میں نماز اوابین جماعت کے ساتھ پڑھنا اور رمضان میً اوابین کی نماز میں تراویح کی طرح قرآن ختم کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 170665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 985-819/B=09/1440

    نماز اوابین نفل ہے، نماز نفل جماعت کے ساتھ علی سبیل التداعی پڑھنا مکروہ ہے اگر کوئی تنہا اوابین پڑھے اور اس میں قرآن پورا ختم کرے تو اس کی اجازت ہے، کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند