عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 170378

پوچھنا یہ ہے کہ اگر امام جہری نماز میں سورة فاتحہ” غیر المغضوب“ تک سری پڑھ گیا اس کے بعد اسے یاد آیا یا کسی نے پیچھے سے لقمہ دیا اس کے بعد کیا وہ شروع سے جہری آواز میں سورة فاتحہ شروع کرے گا یا وہیں سے آگے جہری یعنی ”غیر المغضوب“ سے جہری شروع کرے گا؟

Published on: May 13, 2019

جواب # 170378

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 915-759/B=09/1440



صورت مذکورہ میں شروع سے سورہٴ فاتحہ جہری آواز میں لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ جب یاد آیا وہیں سے یعنی غیر المغضوب علیہم ولا الضالین سے جہری آواز میں پڑھے، اور اخیر میں سجدہٴ سہو بھی کرے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات