عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 170333

میرا یہ سوال ہے کہ اگر نماز کے دوران انسان کے عضو تناسل میں تناؤ آ جاہے تو کیا اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں ؟ اس کے علاوہ اگر کوئی برا خیال آ جائے تو اس سی بھی ٹوٹ جاتی ہے ؟

Published on: May 17, 2019

جواب # 170333

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:904-735/sn=9/1440



دوران نماز اگر عضو تناسل میں صرف تناؤ پیدا ہوجائے یا دل میں برا خیال آجائے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ؛لیکن کوشش یہ ہونی چاہئے کہ نماز میں اس کی نوبت نہ آئے،اگر قیام وقعود وغیرہ کی سنن ومستحبات کی رعایت کی جائے تو ان شاء اللہ اس طرح کی نوبت نہ آئے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات