عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 170320

نماز کی پہلی دو رکعتوں میں سورة الفاتحہ پڑھنے کے بعد کوئی اور سورة پڑھنی چاہئے ؟کیا اگلی 2 رکعتوں میں بھی سورة الفاتحہ کے بعد کوئی سورة پڑھنی چاہیے یا رکوع میں چلے جانا چاہیئے ؟

Published on: May 26, 2019

جواب # 170320

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 870-726/D=09/1440



فرض کی پہلی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد دوسری کوئی سورت ملانا واجب ہے اور اخیر کی دونوں رکعتوں میں سورت کا ملانا ضروری نہیں؛ البتہ نفل اور وتر کی تمام رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے۔



فی الدر: وضم اقصر سورة کالکوثر او ما قام مقامہما وہو ثلاث آیات قصار ․․․․․․ فی الاولین من الفرض وہل یکرہ فی الاخریین المختار لا وفی جمیع رکعات النفل وکل الوتر (الدر مع الرد: ۲/۱۴۹۰)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات