عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 170317

مشت زنی سے رمضان کا روزہ توڑ دیا جائے تو ساٹھ روزہ کفارہ ادا کیا جائے یا قضاء روزہ رکھا جائے ؟ اگر رمضان کا روزہ جان کے نا رکھیں تو قضاء روزہ رکھا جائے ؟

Published on: May 17, 2019

جواب # 170317

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 903-736/SN=09/1440



مشت زنی ناجائز اور گناہ ہے، روزے کی حالت میں مشت زنی تو اور بھی برا ہے، اسی طرح عمداً رمضان کا روزہ نہ رکھنا انتہائی محرومی اور شقاوت کی بات ہے؛ لیکن ان دونوں صورتوں میں شرعاً کفارہ (ساٹھ روزہ رکھنا) واجب نہیں، صرف قضا رکھ لینا کافی ہے، اس سے ذمہ فارغ ہو جائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات