عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 170280

میرا سوال یہ ہے کہ قصر نماز کے لئے جو سفر کی مقدار ہے 48 میل یہ سفر گھر کی حدود سے شروع ہو گا یا جہاں شہر کی حدود ختم ہو رہی ہے وہاں سے شروع ہوگا میں شہر کے تقریباً درمیان میں رہتا ہوں۔ مہربانی فرماکر رہنمائی فرما دیں۔

Published on: May 17, 2019

جواب # 170280

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:900-740/SN=9/1440



جہاں سے شہر کی حدود ختم ہورہی ہو وہاں سے شروع ہوگا۔



من فارق بیوت موضع ہو فیہ من مصرأو قریة ناویا الذہاب إلی موضع بینہ وبین ذلک الموضع المسافة المذکورة صارمسافرا، فلایصیرمسافرا قبل أن یفارق عمران ما خرج منہ من الجانب الذی خرج منہ (کبیری:536،ط: اشرفی)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات