عبادات - صلاة (نماز)

india

سوال # 170229

فرض نماز میں سورة فاتحہ کی اگر ایک آیت چھوٹ گئی ہے تو کیا حکم ہے ؟

Published on: May 21, 2019

جواب # 170229

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:890-763/SD=9/1440



راجح قول کے مطابق سورہ فاتحہ کی اکثر آیتیں پڑھ لینے سے واجب ادا ہوجاتا ہے اور ایک دو آیت چھوٹنے سے سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوتا۔



(ثم واجبات الصلاة أنواع) (منہا) قرائة الفاتحة والسورة إذا ترک الفاتحة فی الأولیین أو إحداہما یلزمہ السہو وإن قرأ أکثر الفاتحة ونسی الباقی لا سہو علیہ وإن بقی الأکثر کان علیہ السہو إماما کان أو منفردا، کذا فی فتاوی قاضی خان.[الفتاوی الہندیة 1/ 126) نیز دیکھیں : حاشیة الطحطاوی علی المراقی(ص:460،ط: اشرفی)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات