• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170196

    عنوان: اگر کوئی مسبوق چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ کرے بغیر کھڑا ہو گیا پھر پانچوی رکعت پوری کی تو اس فرض نماز کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر کوئی مسبوق چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ کرے بغیر کھڑا ہو گیا پھر پانچوی رکعت پوری کی تو اس فرض نماز کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 170196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 834-713/D=09/1440

    ”مسبوق چوتھی رکعت میں قعدہ اخیرہ کئے بغیر کھڑا ہوگیا“ (الف) اپنی چوتھی رکعت میں یہ شکل اگر پیش آئی ہے تو جب تک پانچویں رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو قعدہ کی طرف لوٹ آئے اور سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرے۔ اور اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا تو اس کا فرض باطل ہو گیا۔

    (ب) اور اگر امام کی چوتھی رکعت میں ایسا ہوا ہے تو دریافت طلب یہ ہے کہ امام کے بقدر تشہد بیٹھ چکنے کے بعد مسبوق کھڑا ہوا ہے یا بقدر تشہد بیٹھنے سے پہلے ہی کھڑا ہوا ہے؟ واضح کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند