• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170187

    عنوان: كیا فرض نماز سے پہلے والی سنتیں فرض كے بعد پڑھی جاسكتی ہیں؟

    سوال: ایک شخص فرض نماز کی جماعت میں شامل ہوا تو کیا وہ فرض نماز کے بعد سنت پڑھ سکتاہے جو فرض نماز سے پہلے نہیں پڑھ سکاتھا؟اگر نہیں پڑھ سکتاہے تو اس کو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 170187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:758-638/sd=8/1440

     ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنن موٴکدہ اور عشاء سے قبل سنن غیر موٴکدہ فرض نماز کے بعد پڑھی جاسکتی ہیں،لیکن فجر کی سنتیں یا عصر سے پہلے کی سنن غیر موٴکدہ فرض نماز کے بعد پڑھنا مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند