• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170156

    عنوان: با جماعت نماز میں سلام کے فورا بعد با لجہر کلمہ طیبہ کا ذکر کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: با جماعت نماز میں سلام کے فورا بعد با لجہر کلمہ طیبہ کا ذکر کرنا کیسا ہے ؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں کچھ عرصہ پہلے ہمارے امام صاحب نے شروع کیا ہے جب اس سے پو چھا تو انہوں نے کہا کہ سنت ہے لیکن حوالہ کا کہا تو نہیں بتاتے ۔

    جواب نمبر: 170156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:961-833/L=9/1440

    سلام کے بعد استغفار اور دیگر ادعیہ کا پڑھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جس کی تفصیل “عمل الیوم واللیلة لابن السنی” ودیگر کتب احادیث میں مذکور ہے ،سلام کے فوراًبعدکلمہ طیبہ کا جہراً ذکر کرنا ثابت نہیں ،نیز جہراً ذکر کرنا مسبوقین کی نماز میں خلل کا بھی باعث ہوسکتا ہے جو خود ممنوع ہے ؛اس لیے اس طور پر ذکر کرنے سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند