• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170131

    عنوان: ڈرائیور كے لیے نماز قصر ہے یا اتمام؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر ایک ڈرائیور ایک ایسے لائن پہ گاڑی چلائی کہ 150 کیلو میٹر کا فاصلہ ہو اور اس کے سارے عمر کا یہی معمول ہو اور دن میں ایک بار آتا بھی ہے اور جاتا بھی ہے ، تو اسے راستے میں اور اپنے آخری سٹاپ میں کیسے نمازپڑھنی چاہیے ؟ اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ 150 کیلو میٹر کے فاصلے کے دونوں یا ایک طرف اس کے گھر ہوتے ہیں ایک میں ماں باپ اور ایک میں بی بی اور بچی۔ براہ مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔ ہوسکتا ہے کہ اور بھی حالات جو مجھ سے چھوٹ گئے ہوں، آپ اس پہ بھی روشنی ڈال دیجیئے ۔

    جواب نمبر: 170131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:762-751/sd=11/1440

    صورت مسئولہ متعین کرکے سوال کرنا چاہیے تھا، بہرحال ! اگر کوئی شخص وطن اصلی سے سوا ستہتر کلو میٹر یا اس سے زائد مسافت کے قصد سے سفر کرے، تو وطن کی آبادی ختم ہوتے ہی وہ مسافر شرعی بن جائے گا، لہذا دوران سفر جب تک وہ وطن اصلی کی آبادی کے حدود میں داخل نہ ہوجائے یا کسی جگہ پندرہ دن قیام کی نیت نہ کرلے، قصر کرے گا، وطن اصلی کی آبادی میں داخل ہوتے ہی سفر باطل ہوجائے گا، واضح رہے کہ وطن اصلی دو بھی ہوسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند