عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 170114

محترم مفتی صاحب کیا فرض نماز میں امام اگر کوئی آیت غلط پڑھے تو مقتدی اس کو لقمہ دے سکتاہے یا نہیں ؟اور کیا امام لقمہ لے سکتا ہے ؟

Published on: Apr 23, 2019

جواب # 170114

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 870-696/B=08/1440



اگر امام نماز میں قرأة کے اندر غلطی کرے تو مقتدی اس کو لقمہ دے سکتا ہے اور اسے امام لے سکتا ہے۔ نماز کو فساد سے حتی الامکان بچانا چاہئے۔ ہاں بلا ضرورت لقمہ دینا اور لینا مکروہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات