• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170063

    عنوان: فرض یاسنت موٴکدہ میں ایک رکعت کم یا زیادہ پڑھ لی

    سوال: (۱) اگر کوئی شخص فرض نماز پڑھ رہا ہے اور وہ ایک رکعت کم یا زیادہ پڑھ لے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا یا نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟ (۲) اگر کوئی شخص سنت موٴکدہ نمازپڑھ رہاہے اور وہ ایک رکعت کم یا زیادہ پڑھ لے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا یا نماز دوبارہ پرھنی پڑے گی؟ (۳) جس شخص کو بواسیر ہو اس شخص کی امامت درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 983-854/H=09/1440

    (۱) (۲) فرض یا سنت موٴکدہ میں ایک رکعت کم پڑھی یا ایک رکعت زیادہ پڑھ لی تو نماز واجب الاعادہ ہوگی یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا؛ البتہ قعدہٴ اخیرہ کر لیا اور پھر بھول سے ایک رکعت اور پڑھ لی تو سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی۔

    (۳) بواسیر کس درجہ کی ہے؟ اس شخص سے مرض کی پوری کیفیت معلوم کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند