عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 170057

جو لوگ بلا وجہ گھر میں نماز پڑھتے ہیں کیا انکی نماز ہو جاتی ہے۔

Published on: Apr 30, 2019

جواب # 170057

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 851-716/B=08/1440



اپنے محلہ کی مسجد میں نماز پڑھنا اور جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے، اگر کسی نے بلاعذر شرعی جماعت ترک کی تو وہ گنہگار ہوگا۔ بلاوجہ گھر میں نماز پڑھ لی تو نماز تو صحیح ہو جائے گی۔ مگر مسجد کے ثواب سے اور جماعت کے ثواب سے محروم رہے گا۔ اور جماعت کے ترک کرنے پر گنہگار ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات