عبادات - صلاة (نماز)

iran

سوال # 170050

میرا سوال ہے اگر کسی کے پیر میں لوہا کا راڈ ہو تو سجدہ میں جانے کو تکلیف ہوتی ہے تو کیا وہ شخص شروع سے بیٹھ کر نماز ھ سکتا ہے نماز قبول ہوگی یا نہیں؟یا پہلے کھڑا ہوجائے پھر بیٹھ کر نماز ادا کرے ۔

Published on: Apr 30, 2019

جواب # 170050

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:708-645/sd=8/1440



صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص سجدہ پر قادر نہیں ہے اور اس کو زمین پر کسی بھی طرح بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے میں تکلیف نہ ہو، تو کرسی کے بجائے زمین ہی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز اداء کرنی چاہیے اوراگر زمین پر کسی بھی ہیئت میں بیٹھنا متعذر ہو تو وہ کرسی پر اشارے سے نماز ادا کر سکتا ہے اور سجدہ پر قادر نہ ہونے کی وجہ سے چونکہ قیام ساقط ہوجاتا ہے، اس لیے شروع ہی سے بیٹھ کر نماز اداء کرنی چاہیے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات